بنگلورو، 9؍اگست (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں 1،46،446 افراد کی کورونا جانچ کی گئی ۔ جن میں 1،598 افراد پازیٹیو رونما ہوئے ۔ اس طرح متاثرین کی تعداد 29،18،525 ہوگئی ہے، اور پازیٹیو معاملات کی شرح 09.1 فیصد ہے۔ 1،914 متاثرین صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہوئے، رخصت ہونے والوں کی کل تعداد 28،57،776 ہوگئی، اب بھی 23،930 افراد زیر علاج ہیں، مہلوکین کی شرح میں ہلکی کمی آئی ہے، 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مہلوکین کی کل تعداد 36،793 اور مہلوکین کی شرح 1.25 فیصد ہوئی ہے، 21 اضلاع میں کوئی بھی مریض ہلاک نہیں ہوا، دیگر اضلاع میں ایک ایک فرد ہلاک ہوا، سلیکان وادی بنگلورو میں 348 پازیٹیو معاملات ، ایک ہلاک ہوا ہے۔